جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںتمپ: پاکستان آرمی کی بربریت،5 افراد لاپتہ

تمپ: پاکستان آرمی کی بربریت،5 افراد لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) تمپ کے نواحی علاقے کونشقلات میں پاکستان آرمی نے رات گئے مقامی آبادی کیخلاف اپنے بربریت کا آغاز کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق پاکستان آرمی نے بلوچی زبان کے گلوکار استاد منہاج مختار، رشتہ داروں اور دیگر کے گھروں پر حملے کیے۔

فورسز نے آبادی کے گھروں میں گھس کر بلوچ چادروچاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو ہراساں کیا اور تھوڈ پھوڑ بھی کی۔

پاکستان آرمی نے گزشتہ دنوں مزنبند اور زامران آپریشن میں شہید ہونے والے کامران نودی کی قبر کی بے حرمتی بھی کی۔

پاکستانی فورسز نے آپریشن کے نام پر 5 معصوم بلوچوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والوں میں شاہ زیب ولد رحمدل، عارف ولد پنڈوک، بہار ولد جان محمد،عزیز ولد جان محمد اور ندیم ولد قادر بخش شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق پاکستان آرمی اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی جب شہید کامران نودی کی قبر پر بلوچستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز