حب (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق حب میں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کےاہلکاروں نے سات بلوچ فرزندوں کو بس سے اتار کر حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیے گئے۔
ہمگام نمائندہ کے مطابق آج صبح حب کے چیک پوسٹ پر قبضہ گیر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سات بلوچ فرزندوں کو بس سے اتار کر حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے۔
جن کی شناخت مجید ولد قادر بخش ،عزیز بلوچ ولد تاج محمد ، جابر بلوچ ولد الہی بخش ،شعیب بلوچ ولد پیر محمد ، ساجد بلوچ ولد نزیر ، قدیر بلوچ ولد موسی اور زاہد بلوچ ولد کریم بخش کے نام سے ہوئی ۔
جبری طور پر حراست میں لئے گئے فرزند تمپ کے علاقے دازان کے رہائشی ہیں جو تمپ سے کراچی جا رہے تھے جو حب چوکی چیک پوسٹ پر پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ان بلوچ فرزندوں کے آنکھوں پر پاٹی بند کر اپنے ساتھ لے گئے ۔