چهارشنبه, جون 18, 2025
Homeخبریںتنظیمی رہنماؤں کے مقدمات سپریم کورٹ میں جمع کر دیے گئے۔ بلوچ...

تنظیمی رہنماؤں کے مقدمات سپریم کورٹ میں جمع کر دیے گئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن بیبگر بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، تنظیمی کارکنان بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ اور بلوچ سیاسی رہنما ماما غفار بلوچ و چیئرمین عمران بلوچ کے مقدمات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا بلوچ رہنما اور سیاسی کارکنان گزشتہ تین ماہ سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں غیر قانونی و غیر آئینی حراست میں ہیں، جنہیں نوآبادیاتی دور کے متنازع قانون ’تھری ایم پی او‘ کے تحت جیل میں قید رکھا گیا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ان گرفتاریوں کے خلاف سیاسی تحریک کے ساتھ ساتھ قانونی راستہ بھی اختیار کیا، اور بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

انہوں نے کہا تاہم، بلوچستان ہائی کورٹ کے دو جج صاحبان نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے بجائے صوبائی کٹھ پتلی حکومت اور ریاستی خفیہ اداروں کی خوشنودی کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں مقدمہ دو ماہ تک زیر التوا رکھا گیا اور بالآخر خارج کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمیٰ حکومت اور خفیہ اداروں کے دباؤ اور مداخلت کو نظر انداز کرتے ہوئے قانون و انصاف کے مطابق فیصلہ سنائے گی۔

انہوں نے کہا ہم واضح کرتے ہیں کہ قانونی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ہماری سیاسی تحریک بھی مزید شدت اختیار کرے گی، اور ہم اس جبر، ناانصافی اور بربریت پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز