کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے گلزار عرف شمبے کی بنیادی رکنیت ختم کرد گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گلزارامام نے ایک عرصے سے تنظیمی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے زاتی مقاصد کیلئے تنظیم کی دی ہوئی طاقت کو استعمال کرتے رہے جس پر سپریم کمانڈ سمیت مکران ریجن کے کونسل نے بھی اسے خبردار کرتے رہے ہیں پارٹی کے طاقت کو اپنے ساتھیوں کے خلاف استعمال کرنے پر کچھ عرصہ قبل گلزار کی سربراہی میں قائم مکران کونسل کو بھی تحلیل کردیا گیا تھا اور شمبے کی زمہ داریاں بھی ختم کردی گئی تھی بعدمیں تنظیم کے مکران میں زمہ داران کی سفارش پر اس کی زمہ داریاں اِس ارادے سے بحال کی گئی تھی کہ وہ راہ راست پر آئے اور تنظیم کے اندر رہتے ہوئے سرزمین اور قوم کے مفادات کا محافظ بنے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بار معطل ہونے کے باوجود بھی شمبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ وہ ایک قدم آگے بڑھ کر تنظیم کو دو لخت کرنے کیلئے بعض ایسے قوتوں سے ساز باز کرنے لگے جو بلوچ سرزمین کی آزادی کی جنگ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان قوتوں سے گلزار نے نہ صرف تعلقات استوار کیئے بلکہ سپریم کمانڈ اور مکران ریجن کے کونسل کو اندھیرے میں رکھ کر معاہدات کیئے۔ ان معاہدات اور تعلقات کے پس پردہ صرف اور صرف ذاتی مفادات کا حصول تھا
اس تمام صورت حال کے بعد تنظیم کے مرکزی قیادت نے مکران ریجن کے کونسل کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی تاکہ وہ مکمل تحقیقات کریں اور اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کریں۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے گلزار سے متعلقہ معملات پر ان سے جواب طلبی کی مگر انھوں نے پہلے ان الزامات سے لاعلمی ظاہر کی پھر کمیٹی کے ارکان نے ثبوت اور گواہان پیش کیئے جس کے بعد گلزار نے اعتراف کیا کہ انھوں نے پارٹی کے مرکزی اور مکران سطح کے تمام زمہ داروں کو اندھیرے میں رکھ کر بعض ایسے عناصر سے ساز باز کی جو کہ تنظیم توڑنے کے زمرے میں آتے ہیں واضع رہے کہ ان معاہدات اور تعلقات کے پس پردہ تنظیم و قومی مفادات کے بجائے صرف اور صرف ذاتی مفادات کے حصول تھے
مکران ریجن کے ارکان پر مشتمل کمیٹی نے اپنی رپورٹ اور سفارشات سپریم کمانڈ کو پیش کی جس کی سپریم کمانڈ نے منظوری دیتے ہوئے گلزار کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ سپریم کمانڈ اور مکران ریجن کے اس فیصلے کے بعد تنظیم کے ساتھیوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ گلزار سے آج کے بعد کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں بلکہ مکران ریجن کے متعلقہ زمہ داران مزید تفصیلات اور حکمت عملی وضع کر کے تمام علاقائی زمہ داروں اور ساتھیوں کو آگاہ کرینگے۔