دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںتنظیم کا نام استعمال کرکے سرینڈر کرنے والوں کو معاف نہیں کیا...

تنظیم کا نام استعمال کرکے سرینڈر کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا : بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ریاست اپنے پورے پروپگینڈہ مشینری کا استعمال کرتے ہوئے حقائق کے برعکس یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ بلوچ قومی تحریک آزادی ختم ہورہا ہے۔ جس کا مقصد ایک طرف بلوچ قوم کی امیدیں توڑ کر انہیں مایوس کرنا ہے تو دوسری طرف نام نہاد پر امن بلوچستان کے نام سے عالمی برادری کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرکے اپنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔ اس پروپگینڈہ وار میں ریاستی میڈیا مکمل طور پر شامل ہے جو بلوچستان کے حقیقی حالات پر پردہ ڈال کر ریاستی موقف اور پروپگینڈہ کی تشہیر کررہا ہے اور بلوچ قومی تحریک کو منہدم ہوتا ثابت کرنا چاہتا ہے۔حقائق اس پروپگینڈہ سے بالکل برخلاف ہیں۔ بی ایل اے بطور ایک ذمہ دار تنظیم کے آج بھی منظم اور توانا ہے اور قومی آزادی کے فلسفے پر عمل پیرا دشمن سے برسرپیکار ہے۔ دشمن کے اس منظم پروپگینڈہ سے متاثر ہوکر کچھ مٹھی بھر کمزور ذہن اور کئی موقع پرست ریاست کے سرینڈر ڈرامے میں شامل ہوئے ہیں۔ ہم بطور ایک ذمہ دار تنظیم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے بزدلوں کا راستہ اپنا کر قومی امانت و مڈی سمیت سرینڈر کیا ہے، انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور انکا سخت احتساب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اسکے ساتھ ہی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ایسے لوگ جو اس ریاستی ڈرامے میں شریک دار ہوکر اسلحہ پھینکنے کیلئے دباو ڈالتے رہے ہیں، وہ بھی برابر کے مجرم ہیں۔سرنڈر کرنے والے جاوید مری جس کو بی ایل اے نے قتل کیا تھا اس کا بھائی بھی دشمن کے سرینڈر والے ڈرامہ بازی میں پیش پیش ہوکر تنظیم کی مڈی وغیرہ کو چوری کرچکے ہیں۔ہم ان کو دشمن کی پالیسوں کا شریک دار سمجھ کر کسی صورت میں معاف نہیں کرینگے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس ریاستی پروپگینڈہ مہم کا فائدے اٹھاتے ہوئے کئی موقع پرست عناصر اپنے ذاتی فوائد کیلئے خود کو میڈیا کے سامنے ہمارے تنظیم کا حصہ ظاہر کرکے سرینڈر کرتے ہیں۔ ایسے لوگ دشمن ریاست کے ہمکار ہیں اور ریاست کے مقاصد حاصل کرنے میں دشمن کے سہولت کار ہیں۔ جو عناصرریاستی پروپگنڈہ مشینری بن کرلوگوں میں خوف وہراس پھیلانا،دشمن کے لئے بلاواسطہ یا بالاواسطہ لوگوں میں ہمدردی پیدا کرنے اور تنظیم کے خلاف سازش اور قوم کو دھوکہ دیکر انہیں مایوس کرنے کی کوشش کرنے کے جرم میں شریک ہیں۔ یہ لوگ دشمن کے پروپگینڈہ کو تقویت دینے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اسکے ساتھ ہیں اسلئے وہ دشمن تصور ہونگے اور انکا انجام وہی ہوگا جو جنگوں میں دشمنوں اور غداروں کا ہوتا ہے۔ قومی امانت کے ساتھ سرینڈر کرنے والے ہوں یا دباو ڈالنے والے افراد یا پھر تنظیم کا نام استعمال کرکے سرینڈر کرنے والے ان تمام افراد کو قطعاً معاف نہیں کیا جائیگااور بہت جلد عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہم قوم کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ دشمن کے اس نفسیاتی پروپگینڈہ وار سے متاثر نا ہوں بی ایل اے ایک ذمہ دار تنظیم کے حیثیت سے بلوچ قومی آزادی کے حصول تک دشمن کے خلاف یہ جنگ جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز