شنبه, سپتمبر 14, 2024
Homeخبریںتھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ہوٹل کے کمرے میں 6 افراد...

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ہوٹل کے کمرے میں 6 افراد مردہ پائے گئے

بنکاک : (ہمگام نیوز)وسطی بینکاک کے ایک ہوٹل کے کمرے میں 6 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے افسر نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ چھ افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

تھائی لینڈ کی وزیر اعظم سریتھا تھاویسن نے منگل کے روز بینکاک کے ایک لگژری ہوٹل میں چھ غیر ملکیوں کی پراسرار موت کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سریتھا کے مطابق ہلاک شدگان کی لاشیں گرینڈ حیات ایراوان بنکاک ہوٹل کے ایک کمرے سے ملی ہیں جو غیر ملکی سیاحوں کے لیے مقبول علاقہ رتچاپرسونگ چوراہے کے قریب واقع ہے۔ وزیر اعظم نے رات گئے ہوٹل میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ممکنہ طور پر لوگوں کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا اور وہ ملنے سے پہلے تقریبا 24 گھنٹے تک مردہ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز