شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتہران، سراسری احتجاجات کے دوران قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک...

تہران، سراسری احتجاجات کے دوران قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

تہران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سراسری احتجاجات کے دوران ایک بلوچ شہری پر قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کی جس کو زخمی حالات میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن طبی امداد نہ ملنے کے سبب وہ جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق، 9 جنوری 2026 کی شام، سراسری احتجاجات کے دوران ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔

جن کی شناخت محمد سارانی ولد عیسی ساکن شہر دوست محمد ہیرمند، اور رہائشی شہریار، تہران کے طور پر کی گئی ہے۔

محمد اپنی بیوی کے ساتھ احتجاجی علاقے کے قریب موجود تھا کہ قابض ایرانی فورسز نے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور خون بہنے لگا۔

زخمی ہونے کے بعد محمد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن طبی امداد نہ ملنے اور زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز