دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںتہران میں قابضین کے ہم منصبوں میں ملاقات،عسکری و دفاعی تعاون بڑھانے...

تہران میں قابضین کے ہم منصبوں میں ملاقات،عسکری و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران (ہمگام نیوز) پاکستانی آرمی کے سربراہ جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز