چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںتہران کی انقلابی عدالت؛ بلوچ شہری کو ایک سال قید کی...

تہران کی انقلابی عدالت؛ بلوچ شہری کو ایک سال قید کی سزا سنائی دی

 

تہران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ شہری کو ملک کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے ملک کے اندر کسی گروہ یا گروہ کا رکن ہونے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبہ گلستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کو تہران کی انقلابی عدالت کی برانچ 26 نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس بلوچ شہری کی شناخت صوبہ گلستان کے شہر علی آباد سے تعلق رکھنے والے بہروز ایزدی راد ولد محمد کے طور پر بتائی گئی ہے۔

8 جون 2022 کو تہران کی انقلابی عدالت کی برانچ نمبر 26 میں طلب کیے جانے کے بعد جناب ایزدی راد کو “ایک سال کی سزائے قید اور تین سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں سے معطلی” کی سزا سنائی گئی۔

اس کی قید کو سزا 19 اگست تک کرج کی رجائی جیل میں حکم حبس دی جانی تھی لیکن تاحال اس سزا کو معطل کر دیا گیا ہے ـ

اس بلوچ شہری کو 13 فروری 2022 کو اوین پراسیکیوٹر آفس کی برانچ 7 میں طلب کیا گیا اور عمارت میں داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا اور ڈیڑھ ماہ تک اوین جیل کے قید تنہائی میں بند رکھا گیا۔

اس کے بعد اسے اوین جیل کے وارڈ 240 میں منتقل کر دیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ “محمدی” نامی ایک افسر نے کی اور اسے رجائی شہر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ایزدی راد اس جیل کے وارڈ 7، ہال 21 کے کمرے 1 میں ایک ماہ اور چھ دن سے ہے۔

پہلے تفتیشی سیشن میں محمدی نے اس کا تعارف ایک دہشت گرد کے طور پر کرایا، جو اس بلوچ شہری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا میں دہشتگرد نہیں مجھ پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز