یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںتہلاب، میرجاوه میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو بلوچ بھائی جاں...

تہلاب، میرجاوه میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو بلوچ بھائی جاں بحق

میر جاوہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ میرجاوه کے گاؤں تہلاب میں گزشتہ جمعرات کے دن دو بلوچ بھائی، سپاہ پاسداران کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جاں بحق ہونے والے ان دو بھائیوں کی شناخت شکراللہ ایجباری (۱۶ سالہ) اور مہراللہ ایجباری (۱۵ سالہ) فرزندان گل احمد، ساکن تہلاب، کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سپاہ پاسداران نے اس سے قبل “تہلاب” کے سرحدی علاقے کے بعض حصوں میں بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ نئی سرحدی دیوار کی تعمیر کے بعد یہ بارودی علاقہ دیوار کے پیچھے رہ گیا، تاہم وہاں کسی بھی قسم کی وارننگ یا خطرے کا بورڈ نصب نہیں کیا گیا۔

اسی باعث یہ دونوں نوجوان بھائی اپنی کھیتی باڑی کے دوران بارودی سرنگ پر جا پہنچے اور دھماکے کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز