کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ پھلا آباد میں قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے بلوچ ریپبلکن آرمی سرمچار شہید شکیل بلوچ کے کھر پر چھاپہ مار کر انکے ضعیف العمر والد مراد بخش بلوچ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔
علاقائی زرائع کے مطابق شہید شکیل کے گھر پر فاتح خوانی کیلئے تربت سے آئے ہوئے مہمانوں کو فورسز نے تشدد کے بعد شہید شکیل کے بھائی ابدوست سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
وہاں پر موجود لوگوں نے مختلف زرائع سے کہا ہے کہ فورسز نے گھر میں موجود تمام خواتین کو بھی بندوق کے بٹ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر والوں کو دھمکی دی کہ علاقہ چھوڑ کر چلے جاو ورنہ تمھارے گھر مسمار کر دینگے۔
یاد رہے کہ شکیل عرف اسد بلوچ پچھلے کہیں سالوں سے بلوچ آذادی پسند تنظیم کے ساتھ وابستہ تھے جنہیں انکے سنئیر کمانڈر ماما بگٹی کے ساتھ ریاستی ایجنٹوں نے شہید کردیا تھا۔