جمعه, نوومبر 8, 2024
Homeخبریںجان محمد گرگناڑی ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب

جان محمد گرگناڑی ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب

وڈھ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق وڈھ سے جبری طور پر اغواء ہونے والا جان محمد گرگناڑی آج قابض پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا میں جان محمد گرگناڑی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ 17 دسمبر 2020 کو قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے وڈھ سے جان محمد گرگناڑی کو اغواء کیا تھا جو آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے جان محمد گرگناڑی کے جبری اغواء کے بعد وڈھ میں ان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہروں کا ایک سلسہ شروع ہوا تھا جو آج ان کی بازیابی کے بعد موخر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز