چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںجاوید ولد خالد رحیم بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا

جاوید ولد خالد رحیم بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا

کیچ (ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق جاوید ولد خالد رحیم ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے جاوید ولد خالد رحیم کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ رواں سال 3 فروری کو نظر آباد تمپ سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والا بلوچ نوجوان جاوید ولد خالد رحیم ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے مزید کہا گیا کہ جبری اغواء افراد کی بازیابی خوش آئندہ عمل ہے اور ہم یہی امید کرتے ہیں کہ حکومت سالوں سے عقوبت خانوں میں قید افراد کو بازیاب کرکے غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز