ٹوکیو( ھمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شمالی علاقے اوموری میں 6٫1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے مگر اس کے نتیجے میں کسی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام کوچھ بج کر 18 منٹ پر آیا جس کا مرکز زمین میں 20 کلومیٹر کی گہرائی پر موجود تھا۔ جاپان کے مقامی ذرائع ابلاغ پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر 6٫2 ریکارڈ کی گئی۔

جاپان میں زلزلے تواتر کے ساتھ آتے رہتے ہیں۔ ملک میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے بچائو کے لئے سخت قوانین لاگو ہیں اور تمام شعبہ جات میں ہنگامی مشقیں انجام دی جاتی ہیں۔