کوئٹہ (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے علم خان مری اور شاہ میر علی کے والدین نے اپنے بیٹوں کی بازیابی کیلئے اپیل کردی۔
بوڑھے والدین کے مطابق ان کے بیٹوں کو قابض پاکستانی فوج نے 7 سال قبل 10 جولائی 2013 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مری بوھڑی بارکھان سے اغواء کیا تھا، جو 7 سال کی طویل مدت کے بعد ابھی تک بازیاب ہونے سے قاصر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے بچے کسی بھی جُرم یا مقدمے میں مطلوب ہیں تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں جو سزائیں دینے کے لئے ہی قائم کی گئی ہیں ان کو وہاں پر پیش کرکے ان پر مقدمہ چلائیں اور بے شک قانون کے مطابق سزا دیں مگر یوں لاپتہ کرکے پورے خاندان کو سزا مت دیں۔
بوڑھے والدین نے التجا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹوں کو بازیاب کرکے ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔