یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںجبری طور پر اغواء حاصل خان کو فوری طور پر بازیاب کیا...

جبری طور پر اغواء حاصل خان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔ اہلخانہ کی اپیل

جھاؤ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاؤ سے 19 فروری 2014 کو قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے حاصل خان ولد عبدالرحمٰن کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ حاصل خان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

حاصل خان کے اہلخانہ نے مزید کہا کہ اگر حاصل خان پر کوئی الزام عائد ہے تو اُسے ریاست کی ہی عدالتوں میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، اس طرح کسی کو بغیر کسی جرم کے اغواء کرکے غائب کرنا انسانی حقوق کی شدید پامالی اور عالمی و ریاستی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حاصل خان کے اہلخانہ نے ملکی اور غیرملکی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حاصل خان سمیت تمام بلوچ مغوی افراد کی بازیابی کے لئے کردار کرکے ہمیں زندگی کے ان اذیت ناک لمحوں سے نجات دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز