شال (ہمگام نیوز) وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماماقدیر بلوچ نے کہا ہے کہ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر عہدیداران نذیر اچکزئی اشرف خان ترک عثمان بڑیچ جانان ملا خیل یونس بڑیچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماماقدیر بلوچ نےمخاطب ہوکر کہا کہ بلوچ سندھی پشتونوں کی نسل کشی کررہے ہیں جس میں ہمیں اکھٹے ہو کر جدوجہد کرنا چاہیئے انہوں نے مزیدگفتگوجاری رکھتے ہوئے کہا کہ قومی وجود کی بقاء ننگ وناموس کی حفاظت سرزمین کی بقاء کےلئے صدیوں سے جاری جنگ آج بھی بری کے محور دہشتگردوں کے سرغنہ انسانیت کےقاتل سامراجی مفادات کے چوکیدار اور قبضہ گیر کے خلاف اسی جوش جذبے کےساتھ جاری ہے۔
ہزاروں فرزندوں کی جبری لاپتہ بلوچ سندھی پشتونوں کی ننگ ناموس کی حفاظت کے لئے سروں کی قربانیوں کے طفیل ہی بلوچ منفرد تہذیبی اساس کے ساتھ ایک جغرافیائی وحدت میں نامور قوتوں کی صف بلند اقبالی کے ساتھ عالمی توجہ کامرکزہے ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی فضا کو شھیدوں نے اپنے لہو سے معطر کرنے والے قومی انگنت اور لازوال قربانیوں کی وجہ سے تحریک کی صبح صادق کےطلوع ہوتےسورج کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر دشمن کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اور وہ تمام ترانسانی اقتدار مروجہ اصولوں اور جنگی قوانین کو پاوں تلے روندکر اپنی فوج انٹیلیجنس اداروں کے ذریعے بلوچ سندھی پشتون فرزندوں پر بے تحاشاظلم ڈھا کر وحشت اور درندگی کی بدترین مثال قائم کرنے میں مصروف ہے۔
مگر جبر تشدد دھونس دھمکیوں اور بے ظمیر غداروں کے ذریعے بلوچ تحریک کے خلاف گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکےبلوچ تحریک کو روکنے میں ناکامی کے بعد اب پاکستان گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈاہ کر کے نام نہاد قوم پرستوں کے ذریعے بلوچ سر زمین پر اپنے پارلیمانی انتخابات منعقد کروا کر بلوچ قوم کی محکومی پر مہر ثبت کرنے کی خواب دیکھ کر اپنی انا کی تسکین پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔