Sunday, July 7, 2024
Homeخبریںجبری لاپتہ عبد الحی کے اہل خانہ کا وی بی ایم پی...

جبری لاپتہ عبد الحی کے اہل خانہ کا وی بی ایم پی کے ہمراہ پریس کانفرنس

معزز صحافی حضرات

ضلع آواران گزشتہ کئی عرصہ سے ایک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے اور روز بروز حالات بگاڑ کی جانب جارہے ہیں ، آئے روز نا معلوم افراد عام شہریوں کو اغواء کرتے اور بعد میں ان پہ بے گناہ تشدد کرکے ذہنی مریض بنا کر چھوڑتے ہیں یا پھر ان کو کسی مقابلے میں مسلح دیکھا کر بے گناہ ماروائے ائین و قانون شہید کر دیتے ہیں جس کے کئی مثالیں موجود ہے۔

معزز صحافی حضرات
عبد الحی بلوچ ولد حاجی محمد اسلم جو کے پیشے سے ایک آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے آواران جیسے دور افتادہ علاقے میں عوام کی خدمت کررہا ہے کو 1 جون کو ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ایف سی اہلکاروں نے آواران نوندہادہ سے اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کیا ، ہم نے ان کے اغواء کے خلاف ضلع میں تمام ذمہدار ان کو رابطہ کیا اور عبد الحی کے بازیابی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ، پولیس لیویز سمیت سول انتظامیہ بھی تسلیاں دینے سے آگے کوئی کام نہیں کررہے اور نا ہی 32 دنوں کے بعد بھی ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا جہاں ہمارے خدشات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

معزز صحافی حضرات
عبد الحی بلوچ ایک ملازم تھے جو تنخواہ سے اپنے گزر بسر کرتے تھے اور اپنے گھر کے واحد کفیل ہے ان کا گھر کے تمام افراد اس پہ ڈپنڈ کرتے ہیں ہم آپ صحافی حضرات سے گزارش کرتے ہیں کے اپنا کردار ادا کرئے عبد الحی بلوچ کو ایف سی کے وردی میں ملبوس افراد آغواء کرکے لے گئے ہیں اور ان کے جان کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں ان کے بازیابی میں ہم آپ سب کے مدد کے منتظر ہیں۔

(آپکا شکریہ کے آپ آج ہمارے گذارشات سننے یہاں آئے ہمیں امید ہے کے آپ ہماری آواز ارباب اختیار تک موثر ترین طریقے سے پہنچائے گئے)

یہ بھی پڑھیں

فیچرز