شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںجبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام...

جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6042ویں روز جاری رہا

شال (ہمگام نیوز) اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی، انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ انہوں نے مختلف صوبائی و وفاقی حکومتوں سے بھی جبری گمشدگیوں کے مسئلہ پر متعدد بار ملاقاتیں کیں ہیں، جہاں پر ان سے لاپتہ افراد کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرنے کے وعدے بھی کیے گئے، لیکن افسوس کہ کسی بھی حکومت نے جبری گمشدگیوں کی روک تھام اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات نہیں اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے ملکی سلامتی کو جواز بنا کر جبری گمشدگیوں میں شدید تیزی لائی ہے، اب بلوچ خواتین کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا جارہا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جبری گمشدگیوں کے مکمل سدباب اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز