شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںجبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6063ویں...

جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6063ویں روز جاری رہا

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6063ویں روز میں داخل ہوگیا۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجتی کی، انہوں نے جبری گمشدگیوں بالخصوص بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا، اور حکومت سے مطالبہ کیا، کہ وہ جبری گمشدگیوں کا فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ہم ملکی اداروں کے ماورائے قانون اقدامات کے خلاف پرامن اور ملکی قانون کے تحت جدوجہد کررہے ہیں، ہمارا یہ پرامن احتجاج اور آئینی جدوجہد جبری گمشدگیوں، ماورائے قانون اقدامات کے مکمل سدباب اور لاپتہ افراد کے بازیابی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز