شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںجبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6076ویں...

جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6076ویں روز جاری

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6076ویں روز میں داخل ہوگیا، اس موقع پر وی بی ایم پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حوران بلوچ بھی موجود ہے۔

اس دوران بلوچ وطن پارٹی کے رہنما میر حیدر رئیسانی اور ایڈوکیٹ احسان بلوچ نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی، انہوں نے جبری گمشدگیوں بالخصوس بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا، اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ملکی اداروں کی اس ماورائے اقدامات کی وجہ سے ریاست اور ریاستی اداروں کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہورہی ہے، اس لیے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں کو چاہیے، کہ وہ اب اس انسانی مسئلہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، جبری گمشدگیوں کے مکمل سدباب کے حوالے سے ملکی قوانین کے تحت عملی اقدامات اٹھائیں، اور تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے، اور انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق دے کر پاکستان بالخصوص بلوچستان کو جبری گمشگیوں سے پاک کرنے میں اپنی آئینی زمہ داریاں نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز