شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںجبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ جاری،...

جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ جاری، جبری لاپتہ حسنین سمالانی کے اہل خانہ کی احتجاج میں شرکت

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6079ویں روز جاری۔

اس دوران جبری لاپتہ کمسن طالب علم حسنین احمد کے اہل خانہ نے احتجاج میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ حسنین احمد ولد بابل جان سمالانی کی عمر 16 سال ہے، اور وہ طالب علم ہے، جن کو 3 فروری کو سریاب کسٹم کلی اصغر آباد کوئٹہ سے ملکی اداروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اعلی حکام سے مطالبہ کہا، کہ وہ کمسن طالب علم حسنین کی باحفاظت بازیابی میں اپنی کردار ادا کرکے ان کے اہل خانہ کو کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز