نوشکی (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جاری ریاستی جبر، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نوشکی زون کیجانب سے میر گل خان نصیر لائبریری تا نوشکی پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
خضدار میں ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں عاصمہ بلوچ کے جبری اغوا، تربت میں ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح افراد کے ہاتھوں اسکالر اللہ داد بلوچ کے ماورائے عدالت قتل اور خاران سے ریاستی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ مبارک بلوچ و حافظ حضرت علی بلوچ کی بازیابی کیلے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں ماورائے عدالت قتل ہونے والے افراد کے لواحقین ، جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین اور سیاسی و سماجی افراد نے مظاہرہ سے خطاب کیا۔