کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ریاستی جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے مزید دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گُھ روان کو پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں مقبوضہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیف اللہ کالونی سریاب سے تعلق رکھنے والے عبدالحق کرد ولد صوبہ خان جو 18 اگست 2016 کو ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار کوئی تھی ۔ چار سال کے بعد ریاستی جبرخانوں سے آج بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ اور ایک سال قبل مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بٹ بلیدہ سے اغواء ہونے والے نادرا کا ملازم عزیز بلوچ بھی ریاستی جبر خانوں سے رہا ہوگر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے ان دو افراد کی بازیابی کی تصدیق کردی۔


