سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںجبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان رہا۔

جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان رہا۔

کیچ (ھمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتہ دو نوجوان رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔
دونوں کی شناخت سعود ناز اور چاکر قیوم کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
سعود ناز کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے وندر حب سے لاپتہ کیے گئے طالب علم سعود ناز بلوچ گھر پہنچ گئے ہیں۔
سعود ناز کے بحفاظت گھر پہنچنے پر اہلخانہ کی جانب سے اللہ کا شکر ادا کیا گیا۔
اہلخانہ نے دیگر تمام لاپتہ افراد کی خلد بازیابی کیلئے دعا کی۔
دوسری جانب چاکرقیوم کی بازیابی کی اطلاعات ہیں۔
لاپتہ کئے گئے دونوں نوجوانوں کا تعلق بلیدہ کے بٹ کورے پشت سے بتایاجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز