سه شنبه, اپریل 8, 2025
Homeخبریںجب تک مظاہرین پر فائرنگ کےزمہداران کاکورٹ مارشل نہیں ہوتا،احتجاج جاری رہے...

جب تک مظاہرین پر فائرنگ کےزمہداران کاکورٹ مارشل نہیں ہوتا،احتجاج جاری رہے گا:پشتون عوامی احتجاج

پشاور(ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی افراد نے جمعہ کو مبینہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی قتل کے خلاف میرانشاہ بازار میں دھرنا دیا ہوا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے۔ شمالی وزیرستان سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ اس دھرنے میں موجود ہیں۔انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’پرامن احتجاج کرنے والے مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے خلاف یہ دھرنا دیا گیا ہے۔ محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ ’کہیں بھی اگر کوئی دھماکہ ہو جاتا ہے تو اس علاقے میں آپریشن شروع کر دیا جاتا ہے، لوگوں کو گرفتار کر کے ان پر تشدد کیا جاتا ہے اور لوگوں کی بے عزتی کی جاتی ہے۔ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ذمہ دار افسران کا کورٹ مارشل نہیں کیا جاتا۔‘تاہم مقامی لوگوں نے بتایا کہ مظاہرین نے شام کے وقت ایک 11 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو انتظامیہ اور دیگر حکام سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ جمعے کے روز میرانشاہ سے چند کلومیٹر دور مغرب میں ہمزونی گاؤں کے افراد غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور جب مظاہرین پاکستانی فورسز کی چوکی کے قریب پہنچے تو وہاں فائرنگ کی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہناٰ ہے کہ قابض پاکستانی فورسز اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس میں اب تک دو افراد جانبحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز