دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںجذبات سے قومی سوچ کی تعمیر ہر گز نہیں ہوسکتی۔کانسٹیٹیوشنل بلا ک...

جذبات سے قومی سوچ کی تعمیر ہر گز نہیں ہوسکتی۔کانسٹیٹیوشنل بلا ک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلا ک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ مرکز پر بالادست افراد کا کانسٹیٹیوشنل بلاک کے خلاف بیان سورج کو انگلیوں سے چھپانے کی کوشش ہے روایتی سیاسی سوچ رکھنے والے نمائشی افراد تنظیم کے اداروں اور بی ایس او کے تاریخی شناخت پر تمام اخلاقی و سیاسی جواز کھو چکی ہیں اوراپنی ختم ہوتی ہوئی سیاسی حیثیت کی بقاء کیلئے چند علاقوں میں عوامی اجتماعات اور اخباروں میں جذبات سے لبریز روایتی اور فرسودہ بیانات کا سہارہ لے رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ مرکزی اداروں پر بالادست چند افراد نے قومی تحریک اور بی ایس او آزاد کی جد وجہد کوسبو تاژ کرنے کیلئے سیاسی چالبازیوں اور پارلیمانی طرز سیاست کے زریعے تنظیم کے اداروں کو یرغمال بنا لیا ہے لیکن بلوچ عوام اور بی ایس او کے ممبران ان جعلی عہدیداروں اورتنظیم کا نام استعمال کرنے والے نمائشی گروہ کے عزائم کو ناکام بنا چکی ہے بیان میں کہا گیا کہ کانسٹیٹیوشنل بلا ک کی جانب سے\”قومی نجات، زریعے جذبات نہیں علم و شعور ہے\”کے نام سے جاری پمفلٹ نے اس روایتی گروہ کے رجعتی سیاست کے سارے پول کھول دیئے ہیں لہذااس کا جواب نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ گروہ اپنی روایتی طرز عمل کے تحت رد عمل اور تردید کے بیانات پر اکتفا کیئے ہوئے ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او آزاد کے نام کو استعمال کرتے ہوئے جس طرح یہ نمائشی گروہ ریاستی جبر ، آپریشن اور شہادتوں کو کیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے و ہ قابل مذمت ہے ۔ مذکورہ گروہ نے ریاستی جبر کے سامنے بی ایس او آزاد کے تاریخی فریضے سے انحراف کرتے ہوئے عوامی جذبات سے کھیلنا اورلاشوں پر سیاست کرناشروع کردیا ہے جو کہ قومی تحریک کو پسماندگی میں دھکیلنے اور بی ایس او آزاد کو نمائشی سیاست کی نظر کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او آزاد کے نام، آئین، مرکزی و زیلی ادارے،سگار پبلیکیشن اور ویب سائٹ سمیت کسی بھی امور پر اس گروہ کے مشکوک افراد کا کوئی حق نہیں ۔ بی ایس او آزاد کویرغمال بنانے کی کوشش کرنے والے ان تخریبی کرداروں کا زوال شروع ہو چکا ہے جو بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔ تنظیم کے ویب سائٹ sagaar.org دیگر اداروں کی طرح تاحال اپنی آئینی حیثیت کے تحت قائم ہے جس کا فیصلہ بھی تنظیم کے دیگر مجموعی معاملوں کے مطابق کیا جائیگا۔ ہم بلوچ عوام سمیت قومی تحریک میں سرگرم مخلص حلقوں سے ایک مرتبہ پھر اس نمائشی گروہ اور مشکو ک کردار کے حامل افراد کا محاسبہ کرنے کے اپیل کرتے ہیں ۔ قومی جبر کے خلاف تحریک آزادی کو فعال کرنے کیلئے قومی اداروں پر ان جیسے روایتی گروہوں کے قبضے کو ختم کرنا ضروری ہے ۔ بی ایس او آزاد اپنی تاریخی حیثیت کا ادراک رکھتے ہوئے ان گروہوں کی منفی سیاست اور موجودہ حالات کا باریک بینی سے تجزیہ کرتے ہوئے قومی تحریک میں ایک تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے مستعدی سے کام کر رہا ہے جسے بہت جلد ان گروہو ں کے اثرات سے آزاد کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز