سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںجرمنی سے کراچی آنیوالا طالب علم ائیرپورٹ سے نکلتے ہی لاپتہ ہوگیا

جرمنی سے کراچی آنیوالا طالب علم ائیرپورٹ سے نکلتے ہی لاپتہ ہوگیا

کراچی(ہمگام نیوز)جرمنی سے کراچی آنیوالا طالب علم ائیرپورٹ سے نکلتے ہی لاپتہ ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق بھائی کی شادی میں اچانک پہنچ کر گھر والوں کو سرپرائز دینیکی خواہش پوری نہ ہوئی، جرمنی سے کراچی آنے والا طالب علم ائیرپورٹ سے نکلتے ہی لاپتا ہوگیا۔ریحان عطااللہ 8ماہ قبل کراچی سے جرمنی پڑھنے کے لیے گیا تھا اور بھائی کی شادی پر یکم دسمبر کو جرمنی سے کراچی کے لیے روانہ ہوا، 2 دسمبر کو وہ کراچی ائیرپورٹ تو پہنچا لیکن گھر نہ آسکا۔ ریحان کے والد نے بتایا کہ سرپرائز دینے کے لیے ریحان اچانک ائیر پورٹ آیا،12 دسمبر کو ریحان کے بھائی کی شادی ہے،جس کے بعد 20 دسمبر کو اسے واپس جانا تھا۔اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا تو تھانہ حدود کے تعین کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ تھانے کی حدود سے ریحان لاپتا ہوا لیکن رہائش سچل تھانے کی حدود میں ہے لہذا مقدمہ سچل تھانے میں درج ہوگا جب کہ ایس ایچ او سچل کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ سے لاپتا ہونے پر مقدمہ اور کارروائی ائیر پورٹ تھانے میں ہونی چاہیے۔تھانے کے تعین کی کنفیوژن اور اب تک کوئی قانونی کارروائی نہ ہونے پر ریحان عطااللہ کے اہل خانہ اور والد ہ بھی غم زدہ ہیں اور اپنے بیٹے کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز