شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںجرمنی میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے دستخطی مہم جاری

جرمنی میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے دستخطی مہم جاری

نیدرزیکسن ( ہمگام نیوز ) جرمنی میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری دستخطی مہم بعنوان “بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” آج ایک دن کے لئے جرمن صوبے نیدرزیکسن کے شہر براؤنشویگ میں منعقد ہوئی۔مہم میں آج بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور فری بلوچستان موومنٹ کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے “بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” کے مقدمے پر اپنے دستخط فراہم کئے۔ مہم میں شریک افراد نے بلوچستان کی آزادی کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان و ایران کے جبری قبضے، انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

شرکاء نے مزید کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے انسان جس کسمپرسی اور بد ترین غلامی کے دن گزار رہے ہیں وہ ہماری انسان دوستی کے دعووں پر سوالیہ نشان ہے جہاں ہم اپنے انسانی آزادی اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے کے وعدے میں ناکام ہورہے ہیں اور اس بد ترین ظلم پر خاموش ہیں۔ ذمہ دار اداروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور بلوچ عوام کو ان کی کھوئی ہوئی آزادی دلانے کے لئے آواز اٹھا کر اپنی انسانی بنیادی حقوق کی حفاظت کی ذمہ داری کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق مہم اب کسی اور مقام پر منعقد ہوگی جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز