حیدرآباد ( ہمگام نیوز) سندھ میں جسفم کے وفد پر آج ایک بار اور دہشت گردوں نے قاتلانہ حملہ کردیا ہے۔ سھیل ابڑو چیئرمین جیئے سندھ فریڈم موومنٹ (جسفم) نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ریاستی اداروں کی جانب سے زخمی کئے گئے قومی کارکنان سے جیئی سندھ فریڈم موومنٹ جسفم کے وفد کی حیدرآباد سول ہسپتال میں عیادت کی۔
انکے مطابق قومی کارکنان کی عیادت کے بعد گھر جاتے ہوئے جسفم کے وفد پر نامعلوم ہتھیار بند ریاستی دہشت گردوں نے قاتلانہ حملہ کیا۔
سہیل ابڑو کے مطابق جسفم رہنما گورو سندھی کو تین گولیان مارکر زخمی کردیا گیا ہے، جسکو سخت زخمی حالت میں حیدرآباد سول ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے جس کی حالت سیرئیس اور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ قاتلانہ حملہ ریاستی سرپرستی میں کیا گیا ہے۔ حملہ آور دہشت گردوں کو ریاستی سرپرستی حاصل تھی، اس سفاکانہ بربریت دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس کی عالمی تنظیموں کو سندھ میں جاری اس قتل غارت، ظلم و بربریت کا نوٹس لیکر ایکشن لیں۔