چهارشنبه, جنوري 15, 2025
Homeخبریںجلا ل آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکہ ،...

جلا ل آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکہ ، 2افراد زخمی

کابل (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے میں دوافراد زخمی ہوگئے ، پاکستانی عملہ محفوظ رہا

۔تفصیلات کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔

افغان پولیس کے مطابق بم ایک برتن میں چھپایا گیا تھا ، دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں افغان شہری پاکستانی ویز ے کیلئے قطار بناتے ہیں۔دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ پہلے سے تھریٹ لسٹ میں ہے اور افغان حکام سے قونصل خانے کی سیکورٹی بڑھانے کا کہا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز