کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروزِاتوار بی آر ایس او کی جانب سے پنجگور کے علاقے پروم میں ایک عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں ریاستی فورسز نے چھاپہ مار کر لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بہت سے لوگوں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔حمدان بلوچ نے کہا کہ بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک پُرامن طلبہ وسیاسی تنظیم ہے جو پُرامن طریقوں سے اپنے گروگرام پر گامزن ہے جس پر ریاستی جارحیت انکی بوکھلاہٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔ریاست بلوچ قوم زدوخوب کرنے کی کوشش گزشتہ کئی دہائیوں سے کرتی آرہی ہے لیکن بلوچ قوم و بلوچ آزادی پسند جماعتیں اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بندوک کی نوک پر ریاست اب زیادہ عرصہ اپنے قبضے کو برقرار نہیں رکھ سکتا ۔ریاستی ادارے بلوچ قومی تحریک کو کچلنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بی آر ایس او کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں وہ ریاستی فورسز کے اس طرح کے ہتکنڈو سے کسی صورت مرغوب نہیں ہونگے۔ ریاست اپنی جارحیت و مظالم سے ہماری پُر امن جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتی۔حمدا ن بلو چ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ریاستی مظالم جاری ہے لوگوں کو اغواء بعد شہیدکرنا معمول بن چکا ہے جس پر انسانی حقوق کے تنظیموں کی خاموشی حیران کن ہیں۔


