جمرود:(ہمگام نیوز) جمرود میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے جرگے پر پولیس اور قابض پاکستانی فورسز کے حملے میں تین پشتون شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ جرگہ پشتونوں کے حقوق اور ریاستی تشدد کے خلاف پرامن احتجاج کے طور پر منعقد کیا جارہا تھا۔
پی ٹی ایم کے مطابق، یہ جارحیت قابض فورسز کی جانب سے پشتونوں کی آواز دبانے کی ایک منظم کوشش تھی۔
اس جارحیت میں قابض فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں تین پشتون کا جانی نقصان ہوا۔ پی ٹی ایم کے رہنما اس حملے کو ریاستی جبر کی علامت قرار دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔