لورالائی(ہمگام نیوز) میڈیا اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیلاوغ سے جبری اغوا شدہ رہائشی جمشید ولد وزیرھان بگٹی بلوچ کی لاش گزشتہ روز لورلائی کے قریب برآمد ہوئی ہے۔ خاندانی زرائع کے مطابق جمشید بگٹی قبیلہ کے مسوری شاخ سے تعلق رکھتا ہے جس پاکستانی فوج نے اگست 2016 کو کوہلو سے اغوا کیا تھا۔