لندن:(ہمگانیوز) وزیر خارجہ نے افرقین نیشنل کانگریس میں فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی سے متعلق تعلقات کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی فوج میں موجود ہمارے شہریوں کو وطن واپسی پر فوراً گرفتار کرلیا جائے گا۔  جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ اسرائَیلی فوج میں موجود ہمارے شہریوں کی وطن واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے افریقن نیشنل کانگریس میں فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی سے متعلق تعلقات کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی فوج میں موجود ہمارے شہریوں کو وطن واپسی پر فوراً گرفتار کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ،ہم تیار ہیں ،اگر اسرائیلی دفاعی قوتوں میں شامل جنوبی افریقہ کے شہری وطن واپس آئیں گے تو انہیں بر وقت حراست میں لیا جائے گا۔ پانڈور نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کا 8 اکتوبر سے نہیں بلکہ کئی دہائیوں سے ساتھ دے رہے ہیں۔