Saturday, July 6, 2024
Homeخبریںجنوبی خراسان میں ایک عالم دین کو انٹیلیجنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا

جنوبی خراسان میں ایک عالم دین کو انٹیلیجنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 29 اکتوبر بروز ہفتہ بیرجند انٹیلیجنس ایجنسی کی سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایک عالم دین کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

اس شہری کی شناخت “علیرضا اصغری درمیان” ہے جو ایک سنی عالم دین اور مدرسے کے استاد ہیں ـ
رپورٹ کے مطابق انٹیلیجنس فورسز نے عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر علی رضا کے گھر میں داخل ہوئیں اور گھر کے تمام افراد کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین لیے کر ان گرفتار کرلیا ـ
انہوں نے بلوچستان کے علاقے لادیز میں بھی کئی سالوں تک درس و تدریس کے شعبے میں خدمات سر انجام دیئے تھے ـ
دریں اثنا فورسز نے گرفتاری کے دوران کوئی وضاحت نہیں کی جبکہ اس عالم دین کے دل کے عارضے کی وجہ سے اس کے اہل خانہ اس کی حالت کو لے کر پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ اس شہری کے اہل خانہ بیرجند شہر کے محکمہ اطلاعات کے سامنے چوبیس گھنٹے سے زائد عرصے سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں تاہم حکام کی جانب سے انہیں کوئی جواب نہیں ملا ہے ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز