بیروت (ہمگام نیوز) لبنان کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں جنوبی لبنان میں ہوئی ہیں۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکہ و فرانس کی نگرانی میں 27 نومبر 2024 سے ایک جنگ بندی معاہدہ بھی چل رہا ہے۔ تاہم اسرائیلی بمباری کی صورت میں اس جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا ہے جو اسلحہ لے کر جارہا تھا۔ یہ اسلحہ حزب اللہ کے استعمال میں آنا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق متعدد جنگجو ٹرک پر ہتھیار لاد رہے تھے۔ اس لیے اسرائیلی فوج نے خطرے سے نمٹنے کے لیے بمباری کی ہے۔

ایک لبنانی سیکیورٹی سے متعلق ذریعے کا کہنا ہے راکٹ لانچر کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد دھماکے

ہوئے ۔