پنجشنبه, دسمبر 12, 2024
Homeخبریںجنوبی وزیرستان: اعظم ورسک بازار میں بم دھماکہ، دو افراد جاں بحق،...

جنوبی وزیرستان: اعظم ورسک بازار میں بم دھماکہ، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

پشاور (ہمگام نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار، تحصیل برمل میں مولانا شہزادہ وزیر مسجد کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق دھماکے میں مسجد کے مہتمم مولانا شہزادہ وزیر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کیا گیا ہے۔

 دیگر زخمیوں کا علاج وانا کے ہسپتال میں جاری ہے، جہاں آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمان نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والا آئی ڈی بم نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز