سیئول (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں تین روز سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی7 افراد ہلاک اور 3لاپتہ ہو گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی بارشوں سے ڈیم بھر گئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ شمالی چنگ چیونگ صوبے میں ڈیم اووفلو ہونے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوسکتا ہے،7ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کردی گئی۔سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرے کے باعث بلٹ ٹرین سمیت تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ۔