سیول(ہمگام نیوز) جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 85 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 85 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجینسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔

جنوبی کوریا میں طیارے کو پیش آنے والا حادثے کا مںظرجنوبی کوریا میں طیارے کو پیش آنے والا حادثے کا مںظر

1 من 3

خبر ایجنسی کے مطابق جبکہ حادثہ جنوبی کوریا موان ائیرپورٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین ائیرلائن کے طیارے میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے جبکہ طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس

آرہا تھا۔