سیول( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کی خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ سی کیون نے کہا کہ کورونا وائرس کے 229 نئے کیسز منظر عام پر آگئے۔انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا کہ نئے کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق متاثرین میں سام سنگ کمپنی کا ایک ملازم اور 8 افراد بھی شامل ہیں جو اسرائیل کے دورہ کرکے واپس آئے تھے۔
خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا وائرس اب تک متعدد ممالک تک پھیل چکا ہے اور اب تک 2130 ہلاکتیں اور 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
قوم سے خطاب کے دوران جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘حکومت سمجھتی ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور انتظامیہ اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے’۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں خاص طور پر مذہبی نوعیت کی تقریبات سے اجتناب کریں تاکہ وائرس کے پھیلنے کے امکان کم ہوں۔جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ حکومت ماسک جمع کرنے والے یا کالعدم ریلیوں میں حصہ لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
جنوبی کوریا کے نائب وزیر صحت کم گینگ لب نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی زیادہ تعداد ان لوگوں کی تھی جو پہلے ہی ذہنی بیماریوں کے سبب زیر علاج تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متعدد ایسے بھی لوگ ہیں جن کے بارے میں وثوق سے نہیں کہا جا سکتا ہے وہ کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔