جنوبی کوریا : (ہمگام نیوز) جنوبی کوریا کے ، “مصنوعی سورج” نامی، KSTAR جوہری ری ایکٹر نے 100 ملین سینٹی گریڈ درجے پر 48 سیکنڈ تک کام کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

سی این این کے مطابق کوریا فیوژن انرجی انسٹیٹیوٹ KFE کے سائنس دانوں کا ہدف  KSTAR جوہری ری ایکٹر کو 100 ملین سینٹی گریڈ درجے پر ممکنہ حد تک لمبے عرصے کے لئے چلانا ہے۔

اس ری ایکٹر  کا نظام سورج اور دیگر ستاروں  کو چمکانے والے ردعمل کی تقلید ہے اور چلتے وقت ری ایکٹر انتہائی شدید درجے پر گرمی پیدا کرتا ہے۔

جنوبی کوریا کے سائنسدان حالیہ تجربے میں ری ایکٹر پلازمہ کو 48 سیکنڈ تک  100 ملین درجے پر چلانے میں کامیاب رہے ہیں کہ یہ درجہ سورج کے مرکزے سے 7 گُنا زیادہ گرم ہے۔

اس طرح 2021 کا 30 سیکنڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

KSTARریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر سی۔وُو یون نے  کہا ہے کہ اس قدر شدید گرمی کو مستقل برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اس حوالے سے یہ تازہ ریکارڈ بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

سی۔وُو یون نے کہا ہے کہ ہم 2026 تک ری ایکٹر کو مسلسل  300 سیکنڈ تک چلانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ KSTAR جوہری ری ایکٹرجوہری فیوژن انرجی پیدا کرتا ہے جو کاربن آلودگی سے پاک صاف توانائی ہے۔