سه شنبه, جنوري 7, 2025
Homeخبریںجنوبی کوریا کلچرفیسٹیول میں بلوچ کمیونٹی جنوبی کریا کے ساتھ مشترکہ اسٹال...

جنوبی کوریا کلچرفیسٹیول میں بلوچ کمیونٹی جنوبی کریا کے ساتھ مشترکہ اسٹال لگایا۔ بی ایس او آزاد

ساوتھ کوریا(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد آزاد جنوبی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا غیر ملکی کلچرفیسٹیول میں بلوچ کمیونٹی جنوبی کریا کے ساتھ مشترکہ اسٹال لگایا جس میں بلوچ تاریخ،ثقافت اور رسم و رواج کے متعلق جنوبی کوریا سمیت دوسرے ممالک کے عوام کو آگائی دی گئی اس فیسٹیول میں 40سے زائد ممالک نے اپنے اسٹال لگائے جبکہ بی ایس او آزاد نے فیسٹیول میں بلوچستان میں پاکستانی ظلم و جبر کے متعلق پمپلٹ تقسیم کی گی اورلوگوں کو بلوچستان میں جبری گمشدگیاں ، مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اور پاکستانی فورسز کی بلوچ عوام پر ظلم و بربریت کے متعلق آگاہ کیا گیا بی ایس او آزاد جنوبی کوریا کے نمائندہ حفصہ بلوچ نے غیر ملکی عوام کو بلوچستان کے متعلق آگائی دہتے ہوئے کہا کہ بلوچ ثقافت ہزاروں سال کی تاریخ رکھتی ہے بلوچوں نے ہمیشہ اپنی تاریخ ،ثقافت، ننگ و ناموس کا دفاع کرتے ہوئے قبضہ گیر سامراجوں سے جنگیں لڑی ہیں 1839ء میں خان محراب خان نے اپنی سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے انگریز سامراج کے ساتھ جنگ میں شہید ہوگئے بلوچ فرزندوں نے خان محراب خان کے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر انگریز سامراج کا مقابلہ کیا بالاآخر 11اگست 1947 کو انگریز سامراج سے آزاد ی حاصل کی 8ماہ تک بلوچستان کو آزاد ریاست کی حیثیت حاصل تھی 27مارچ 1948 کو عالمی سامراجوں کی پیداوار ریاست پاکستان نے بلوچوں کی آزادی پر شب خون مارکرآزاد بلوچستان پر قبضہ کیا حالیہ واقعات میں پاکستانی مافیا نے بلوچستان میں تاریخی نواردات برآمد کرکے اٹلی درآمد کیے ماہرین کے مطابق قیمتی نواردات ہزاروں سال پرانی ہے پاکستان بلوچ نسل کشی کے ساتھ بلوچوں کی ہزاروں سال پرانی نواردات کو نقصان پہنچارہا ہے جبکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی میں شدت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے بلوچستان میں بلوچ نسل کشی پراقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں کی خاموشی پاکستان کو توانائی فراہم کرنے کا مترادف ہے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی تنظیمیں بلوچ نسل کشی کو نوٹس لے لیکر انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز