FILED - 10 May 2023, Israel, Tel Aviv: Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu delivers a statement in Tel Aviv. Photo: Haim Zach/GPO/dpa - ATTENTION: editorial use only and only if the credit mentioned above is referenced in full

یروشلم (ہمگام نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بارے میں اٹل انداز اختیار کر کے رفح پر حملے کے منصوبے کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے برتر قرار دیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یرغمالیوں کی رہائی کامعاہدہ اور جنگ بندی ہوتی ہے یا نہیں، ہر دو صورتوں میں اسرائیل رفح پر حملہ کر کے رہے گا۔

نیتن یاہونے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطی کے عین اس موقع پر دیا ہے جب انٹونی بلنکن کئی اہم اور کامیاب ملاقاتوں کے بعد سعودی عرب سے اردن پہنچ چکے ہیں اور اسرائیل کا دورہ شروع ہو رہا ہے۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ان کے دفتر نے باضابطہ جاری کیا ہے ۔