ٹورنٹو(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران کینیڈا کے نمائندے نے مظاہرین پر جنسی حملوں اور مذہبی اور قومی ایرانی مقبوضہ بلوچستان سمیت تمام ایرانی مقبوضہ جات علاقوں کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں پر دباؤ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا کہا کہ وہ آزاد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے بغیر کسی شرط کے اس سنگین معاملے میں تعاون کرے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل می اپنی تقریر میں انہوں نے بہائی، بلوچ ، کرد اور دیگر اقلیتوں پر عائد پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور 2023 میں پھانسیوں کی تعداد میں 34 فیصد اضافے کو ناقابل قبول قرار دیا۔

 کینیڈا کے نمائندے نے پرامن مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کے ریپ اور جنسی تشدد کی بھی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یہ بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے ۔

واضح رہے کہ قابض انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں شدید تنقید کی زد میں ہے۔