دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںجو الزام پاکستان کشمیر کو لیکر ہندوستان پر لگا رہا ہے، دراصل...

جو الزام پاکستان کشمیر کو لیکر ہندوستان پر لگا رہا ہے، دراصل یہ مظالم پاکستان کی جانب سے بلوچستان پر ہورہے ہیں: حیربیار مری

 

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دئیے گئے ایک ٹوئیٹ جس میں وہ ہندوستان پر کشمیر میں مظالم کرنے کا رونا رو رہے ہیں پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ حقیقت میں عمران خان بلوچستان میں پاکستانی پنجابی آرمی کے طریقہ کار کی وضاحت کررہے ہیں کہ انہوں نے پچھلے 72 سالوں میں بلوچ عوام کو اجتماعی سزا کیوں دی ہے۔

حیربیار مری نے مزید کہا کہ عمران خان جو الزام ہندوستان پر لگا رہے ہیں کہ ہندوستان کشمیر پر ظلم کررہا ہے، دراصل وہ اپنی فوج کے کارنامے بتا رہے ہیں کہ ان کی ظالم، بے رحم اور جابر قابض آرمی مقبوضہ بلوچستان میں پچھلے 72 سالوں سے اسی طریقہ کار کو بلوچستان کے لوگوں پر استعمال کرکے عملی جامع پہنا رہی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کا یہ بیان ان کا اعتراف جرم کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز