شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںجکیگور : تیل کے کاروبار سے منسلک قابض ایرانی بارڈر فورسز کی...

جکیگور : تیل کے کاروبار سے منسلک قابض ایرانی بارڈر فورسز کی بلوچوں کی گاڑی پر فائرنگ

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 8 مئی بروز اتوار کی شام کو جکیگور میں قابض ایرانی بارڈر فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچوں کی بھری گاڑی پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ـ

بتایا جاتا ہے کہ ایک شخصی سمند گاڑی اور انٹیلی جنس بیورو کی دو گاڑیوں نے پیشن محور میں ایک بلوچ کی گاڑی کا جکیگور تک پیچھا کیا اور اس پر سیدھی فائرنگ کی۔ جبکہ دو اور گاڑیوں پر بلا اشتعال فائرنگ بھی شروع کی ـ

رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی بارڈ فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان زخمی ہوا اور چند گولیاں ان کی گاری پر لگی ـ تاہم اس زخمی نوجوان کی شناخت معلوم نہیں ہو سکا ـ
واضح رہے کہ ایرانی اور پاکستانی بلوچستان کے نوجوانوں کی کاروبار ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر اشیائے خوردنوش سے منسلک ہے جس سے کئی بلوچ نوجوان دوران کاروبار سے کئی مصیبتوں کا سامنا کر رہے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز