شال (ہمگام نیوز ) آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقہ جھاؤ، سیڑ میں دشمن فوج کی پیدل گشتی ٹیم پر حملہ کیا ہے جس سے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

 انھوں نے کہاہے کہ اتوار کی صبح گیارہ بجے کے قریب ہونے والے اس حملے میں جدید خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ قابض پاکستانی فوج پر سرمچاروں کے یہ دلیرانہ حملے اتنے مہلک اور گراں گزر رہے ہیں کہ قابض فوج سرمچاروں کے حملوں کا غصہ عام آبادیوں پر مارٹر گولے اور تشدد کرکے نکال رہا ہے۔

تسلسل سے جاری بلوچ قومی آزادی کی جنگ نے دشمن فورسز کو شدید اعصابی اور نفسیاتی دباؤ سے دو چار کیا ہے۔ فوج مختلف جھڑپوں میں مارئے گئے اپنے سپاہیوں کی ہلاکت کو چھپا کر اپنی گرتی مورال کو چھپانے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اپنے عوام کو بتانا چاہتی ہے کہ بی ایل ایف اپنی سر زمین، قومی بقاء اور آزادی کے لئے جہد مسلسل کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔