جھاؤ ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاؤ میں آج صبح مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کردیا ۔
اس دوران قابض فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک گونجتی رہیں۔
قابض فوج کے جاری بیان کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک اعلیٰ افسر، میجر رب نواز بھی شامل ہیں، جو کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ اپنی یونٹ کے ہمراہ معمول کے آپریشن پر تھے جب ان کے قافلے کو جھاؤ کے گوچرو کور علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔


