جھاؤ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں سمیت گھر کے تمام افراد جن کی تعداد 5بتائی جاتی ہے کو زبردستی حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق چار روز قبل پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ دراہی بھینٹ پیلار میں رحمت اللہ نامی شخص کے گھر میں چھاپہ مارکر خواتین و بچوں سمیت گھر کے تمام افراد جن کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے کو زبردستی حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کیا ہے جو تا حال ان کے زیر حراست ہیں ۔
حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت روزینہ زوجہ رحمت اللہ، بی بی عصمت بنت رحمت اللہ، بی بی حفیظہ بنت رحمت اللہ، اور رحمت اللہ کے 70 سالہ والد محترم شیخ حسن ولد گمانی جبکہ چچا غلام محمد ولد قمیصہ کے ناموں سے ہوگئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ چار دنوں سے جھاؤ کوہڑو کے آرمی کیمپ میں بند ہیں اور ان کی خیریت بارے کسی کو قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔